صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب فرض متابعة الإمام - ذكر الرخصة للداخل المسجد والإمام راكع أن يبتدئ صلاته منفردا ثم يلحق بالصف عند الركوع فيتصل به باب: امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس بات کی رخصت کا ذکر کہ مسجد میں داخل ہونے والا اگر امام رکوع میں ہو تو وہ تنہا اپنی نماز شروع کرے اور رکوع میں صف سے مل جائے
حدیث نمبر: 2194
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الأَحْمَرِ الصَّيْرَفِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ قَالَ : حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَنبَسَةَ الأَعْوَرِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ ، دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاكِعٌ ، فَرَكَعَ ، ثُمَّ مَشَى حَتَّى لَحِقَ بِالصَّفِّ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا وَلا تَعُدْ " .حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت رکوع میں تھے، تو وہ بھی رکوع میں چلے گئے اور پھر چلتے ہوئے آ کر صف میں شامل ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:اللہ تعالیٰ تمہاری حرص میں اضافہ کرے دوبارہ ایسا نہ کرنا۔