صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب فرض متابعة الإمام - ذكر الأمر لمن أم الناس بالتخفيف لوجود أصحاب العلل خلفه باب: امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو شخص لوگوں کی امامت کرتا ہے اسے بیمار لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے تخفیف کرنی چاہیے
حدیث نمبر: 2136
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ بِالنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ ، فَإِنَّ فِي النَّاسِ الضَّعِيفَ ، وَالسَّقِيمَ ، وَذَا الْحَاجَةِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھائے، تو اسے مختصر نماز پڑھانی چاہیئے، کیونکہ لوگوں میں کمزور، بیمار اور کام کاج والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔ “