صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب فرض الجماعة والأعذار التي تبيح تركها - ذكر الخبر المدحض قول من نفى جواز قبول خبر الواحد باب: جماعت کی فرضیت اور وہ عذر جو اسے چھوڑنے کی اجازت دیتے ہیں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ ایک شخص کی خبر قبول کرنے کی اجازت نہیں
حدیث نمبر: 2081
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : أَصَابَنَا مَطَرٍ بِحُنَيْنٍ ، فَنَادَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ " .ابوملیح اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، حنین میں ہمیں بارش نے آ لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اعلان کرنے والے نے یہ اعلان کیا ” تم لوگ اپنی رہائشی جگہ پر ہی نماز ادا کر لو۔ “