صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
فصل في القنوت - ذكر نفي القنوت عنه صلى الله عليه وسلم في الصلوات باب: نماز میں قنوت پڑھنے کا بیان - نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازوں میں قنوت کی نفی کا ذکر
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ يَقْنُتْ " ، وَصَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَلَمْ يَقْنُتْ ، وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ ، فَلَمْ يَقْنُتْ ، وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُثْمَانَ ، فَلَمْ يَقْنُتْ ، وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عَلِيٍّ ، فَلَمْ يَقْنُتْ ، ثُمَّ قَالَ : يَا بُنَيَّ إِنَّهَا بِدْعَةٌ .ابومالک اشجعی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت نازلہ نہیں پڑھی۔ میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی نماز ادا کی ہے۔ انہوں نے بھی قنوت نازلہ نہیں پڑھی۔ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی نماز ادا کی ہے۔ انہوں نے بھی قنوت نازلہ نہیں پڑھی۔ میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی نماز ادا کی۔ انہوں نے بھی قنوت نازلہ نہیں پڑھی۔ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کی ہے۔ انہوں نے بھی قنوت نازلہ نہیں پڑھی۔ (پھر ان کے والد) نے فرمایا: اے میرے! بیٹے یہ بدعت ہے۔