صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب صفة الصلاة - ذكر الأمر بالصلاة على المصطفى صلى الله عليه وسلم وذكر كيفيتها باب: نماز کے طریقہ کا بیان - مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ بھیجنے اور اس کی کیفیت کے حکم کا ذکر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، وَشُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ : أَلا أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً ؟ قُلْنَا : بَلَى . قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَدْ عَرَفْنَا كَيْفَ السَّلامُ عَلَيْكَ ، فَكَيْفَ الصَّلاةُ عَلَيْكَ ؟ فَقَالَ : " قُولُوا : اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ " .عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ (نے مجھ سے فرمایا) کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں۔ ہم نے کہا: جی ہاں، انہوں نے بتایا: میں نے کہا: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! ہمیں یہ بات پتہ چل گئی ہے، آپ پر سلام کیسے بھیجنا ہے، تو آپ پر درود کیسے بھیجا جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یہ پڑھو: ” اے اللہ، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر درود نازل فرما، جس طرح سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی آل پر درود نازل کیا۔ بے شک تو لائق حمد و بزرگی کا مالک ہے۔ اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر برکت نازل کر جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم کی آل پر برکت نازل کی بے شک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے ۔“