صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب صفة الصلاة - ذكر طمأنينة المصطفى صلى الله عليه وسلم عند رفع رأسه من الركوع باب: نماز کے طریقہ کا بیان - مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی طمانیت کا ذکر جب وہ رکوع سے سر اٹھاتے تھے
حدیث نمبر: 1902
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَنْعَتُ لَنَا صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَقُومُ فَيُصَلِّي ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ ، قُلْنَا : قَدْ نَسِيَ مِنْ طُولِ الْقِيَامِ " .ثابت بنانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو سنا۔ انہوں نے ہمارے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرمایا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے ہوتے تھے، تو آپ رکوع سے جب سر اٹھاتے تھے، تو آپ کے قیام کے طوالت کی وجہ سے ہم یہ سوچتے تھے، شاید آپ (سجدے میں جانا) بھول گئے ہیں۔