صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب صفة الصلاة - ذكر ما يقول المرء في ركوعه من صلاته باب: نماز کے طریقہ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی اپنے رکوع میں اپنی نماز میں کیا کہتا ہے
حدیث نمبر: 1897
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ أَحْنَفَ ، عَنْ صِلَةَ بْنَ زُفَرَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا رَكَعَ جَعَلَ يَقُولُ : سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ . ثُمَّ سَجَدَ فَقَالَ : سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى " .سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی جب آپ رکوع میں گئے، تو آپ نے «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیمِ» پڑھنا شروع کیا، پھر جب آپ سجدے میں گئے تو آپ نے «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی» پڑھا۔