صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب صفة الصلاة - ذكر البيان بأن الخداج الذي قال رسول الله صلى الله عليه وسلم في هذا الخبر هو النقص باب: نماز کے طریقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ اس خبر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "خداج" سے مراد نقص ہے
حدیث نمبر: 1790
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : " أَمَرَنَا نَبِيُّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَقْرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ، وَمَا تَيَسَّرَ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : الأَمْرُ بِقِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي الصَّلاةِ أَمْرُ فَرْضٍ ، قَامَتِ الدَّلالَةُ مِنْ أَخْبَارٍ أُخَرَ عَلَى صِحَّةِ فَرْضِيَّتِهِ ، ذَكَرْنَاهَا فِي غَيْرِ مَوْضِعٍ مِنْ كُتُبِنَا وَالأَمْرُ بِقِرَاءَةِ مَا تَيَسَّرَ غَيْرِ فَرْضٍ ، دَلَّ الإِجْمَاعُ عَلَى ذَلِكَ .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم سورۃ فاتحہ کی تلاوت کریں اور جو (قرآن کا حصہ) آسان ہو اس کی تلاوت کریں۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نماز کے دوران سورہ فاتحہ پڑھنے کا حکم ہونا، فرض کا حکم ہے، اس کی فرضیت کے درست ہونے پر دیگر روایات سے دلائل قائم ہیں۔ جو ہم نے اپنی کتابوں میں دیگر مقامات پر ذکر کیے ہے، اور جو میسر ہو اس کی تلاوت “ کا حکم فرض نہیں ہے، اجماع اس بات پر دلالت کرتا ہے۔