صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب فضل الصلوات الخمس - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن صلاة الوسطى صلاة الغداة باب: پانچ نمازوں کا فضیلت کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ صلاة الوسطیٰ صبح کی نماز ہے
حدیث نمبر: 1745
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعُمَرِيُّ بِالْمَوْصِلِ ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ : " شَغَلُونَا عَنْ صَلاةِ الْوُسْطَى ، مَلأَ اللَّهُ بُيُوتَهُمْ وَبُطُونَهُمْ نَارًا " . وَهِيَ الْعَصْرُ .سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ان لوگوں نے ہمیں درمیانی نماز ادا کرنے نہیں دی۔اللہ تعالیٰ ان کے گھروں اور پیٹوں کو آگ سے بھر دے ۔“ (راوی کہتے ہیں) یہ عصر کی نماز تھی۔