صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب فضل الصلوات الخمس - ذكر تسمية النبي صلى الله عليه وسلم العصر والغداة بردين باب: پانچ نمازوں کا فضیلت کا بیان - نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عصر اور صبح کی نماز کو دو ٹھنڈک کہنے کا ذکر
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ الضُّبَعِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ صَلَّى الْبَرْدَيْنِ ، دَخَلَ الْجَنَّةَ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : أَبُو جَمْرَةَ هَذَا مِنْ ثِقَاتِ أَهْلِ الْبَصْرَةِ ، اسْمُهُ : نَصْرُ بْنُ عِمْرَانَ الضُّبَعِيُّ . وَأَبُو حَمْزَةَ : مِنْ مُتْقِنِي أَهْلِهَا ، اسْمُهُ : عِمْرَانُ بْنُ أَبِي عَطَاءٍ . سَمِعَا جَمِيعًا ابْنَ عَبَّاسٍ ، سَمِعَ شُعْبَةُ مِنْهُمَا ، وَكَانَا فِي زَمَنٍ وَاحِدٍ .ابوبکر بن عمارہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ ” جو شخص دو ٹھنڈی نمازیں ادا کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوجمرہ نامی راوی بصرہ سے تعلق رکھنے والے ” ثقہ “ راویوں میں سے ایک ہے، اس کا نام نصر بن عمران ضبیعی ہے۔ ابوحمزہ نامی راوی وہاں کے ” متقن “ راویوں میں سے ایک ہے۔ اس کا نام عمران بن ابوعطاء ہے، ان دونوں حضرات نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے احادیث کا سماع کیا ہے اور شعبہ نے ان دونوں سے سماع کیا ہے، یہ دونوں ایک ہی زمانے کے ہیں۔