صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب فضل الصلوات الخمس - ذكر البيان بأن الله جل وعلا إنما يغفر بالصلوات الخمس ذنوب مصليها إذا كان مجتنبا للكبائر دون من لم يجتنبها باب: پانچ نمازوں کا فضیلت کا بیان - اس بات کا بیان کہ اللہ جل وعلا پانچوں نمازوں کے ذریعے نمازی کے گناہ معاف کرتا ہے اگر وہ کبائر سے اجتناب کرے، نہ کہ اس سے جو کبائر سے اجتناب نہ کرے
حدیث نمبر: 1733
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ ، وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ ، كَفَّارَاتٌ لَمَّا بَيْنَهُنَّ ، مَا لَمْ يَغْشَ الْكَبَائِرَ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں۔ ” پانچ نمازیں ایک جمعہ دوسرے جمعے تک (درمیان میں) کیے جانے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں جب تک کبیرہ گناہ کا ارتکاب نہ کیا جائے ۔“