صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب شروط الصلاة - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم وإلا فهي نافلة أراد به الصلاة الثانية لا الأولى باب: نماز کی شرائط کا بیان - اس بات کا بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "ورنہ وہ نفل ہے" سے مراد دوسری نماز ہے، نہ کہ پہلی
حدیث نمبر: 1719
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْقُرَشِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَلِّ الصَّلاةَ لِوَقْتِهَا ، فَإِنْ أَتَيْتَ الْقَوْمَ وَقَدْ صَلُّوا كُنْتَ قَدْ أَحْرَزْتَ صَلاتَكَ ، وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا صَلُّوا صَلَّيْتَ مَعَهُمْ ، وَكَانَتْ لَكَ نَافِلَةً " .سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم نماز کو اس کے وقت پر ادا کر لو، پھر جب لوگوں کے پاس آؤ اور وہ نماز ادا کر چکے ہوں، تو تم نے اپنی نماز کی حفاظت کر لی تھی، اور اگر انہوں نے ابھی نماز ادا نہیں کی، تو تم ان کے ساتھ نماز ادا کرو، یہ تمہارے لئے نفل ہو جائے گی۔