صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب شروط الصلاة - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم فإنها خلقت من الشياطين لفظة أطلقها على المجاورة لا على الحقيقة باب: نماز کی شرائط کا بیان - اس بات کا بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قول "فإنها خلقت من الشياطين" ہمسائیگی کے لحاظ سے ہے، نہ کہ حقیقت کے لحاظ سے
حدیث نمبر: 1703
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الأَسْلَمِيَّ ، حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ حَمْزَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَى ظَهْرِ كُلِّ بَعِيرٍ شَيْطَانٌ ، فَإِذَا رَكِبْتُمُوهَا فَسَمُّوا اللَّهَ ، وَلا تَقْصُرُوا عَنْ حَاجَاتِكُمْ " .سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” ہر اونٹ کی پشت پر شیطان ہوتا ہے، جب تم اس پر سوار ہوتے ہو، تو اللہ کا نام لے لو اور اپنی حاجات میں کوئی کمی نہ کرو ۔“