صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب الأذان - ذكر وصف الإقامة التي كان يقام بها الصلاة في أيام المصطفى صلى الله عليه وسلم باب: اذان کا بیان - اس اقامت کی کیفیت کا ذکر جو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایام میں نماز کے لیے قائم کی جاتی تھی
حدیث نمبر: 1675
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : " أُمِرَ بِلالٌ أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ ، وَيُوتِرُ الإِقَامَةَ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : مَا رَوَى هَذَا عَنِ ابْنِ كَثِيرٍ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ ثِقَةٌ ، غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ الرَّازِيُّ ، وَأَبِي خَلِيفَةَ .سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ اذان کے کلمات جفت اور اقامت کے کلمات طاق تعداد میں کہیں۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابن کثیر کے حوالے سے شعبہ سے منقول اس روایت کو کسی بھی ثقہ راوی نے نقل نہیں کیا صرف محمد بن ایوب رازی اور ابوخلیفہ نے نقل کیا ہے۔