صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب الأذان - ذكر تأمل المؤذنين طول الثواب في القيامة بأذانهم في الدنيا باب: اذان کا بیان - مؤذنوں کے ثواب کی طوالت کا ذکر جو انہیں قیامت کے دن دنیا میں دی گئی اذانوں کی وجہ سے ملے گا
حدیث نمبر: 1669
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ يُوسُفَ أَبُو حَمْزَةَ ، بِنَسَا ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفِيانَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ” قیامت کے دن مؤذنوں کی گردنیں سب سے زیادہ لمبی ہوں گی ۔“