صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب المساجد - ذكر العلة التي من أجلها أمر بهذا الأمر باب: مساجد کا بیان - اس وجہ کا ذکر کہ جس کی بنا پر اس حکم کا امر کیا گیا
حدیث نمبر: 1649
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُسَرِّحٍ ، بِحَرَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمِّي الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بُرَيْدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي أَسْوَاقِنَا أَوْ مَسْجِدِنَا بِنَبْلٍ فَلْيُمْسِكْ عَلَى نُصُولِهَا ، لِئَلا يُصِيبَ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ " .سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب کوئی شخص تیر لے کر ہمارے بازار میں سے یا مسجد میں سے گزرے تو اسے اس تیر کو پھل کی طرف سے پکڑنا چاہئے تاکہ وہ کسی مسلمان کو لگ نہ جائے ۔“