صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب المساجد - ذكر الخبر الدال على أن الله جل وعلا يدخل المرء الجنة ببنيانه موضع السجود في طرق السابلة بحصى يجمعها أو حجارة ينضدها باب: مساجد کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ اللہ جل وعلا اس شخص کو جنت میں داخل کرتا ہے جو راہگیروں کے راستوں میں سجدہ گاہ بنائے، چاہے وہ کنکریاں جمع کر کے ہو یا پتھر جوڑ کر
حدیث نمبر: 1610
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا قُطْبَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ ، بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " .سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخصاللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے، اگرچہ وہ قطاۃ کے گھونسلے جتنی ہو، تواللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے۔