صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
فصل في الأوقات المنهي عنها - ذكر الخبر الدال على أن هذا الزجر أطلق بلفظة عام مرادها خاص باب: ان اوقات کا بیان جن میں (نماز پڑھنے سے) منع کیا گیا ہے - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ اس ممانعت کو عام لفظ کے ساتھ بیان کیا گیا لیکن اس سے خاص مراد ہے
حدیث نمبر: 1554
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، بِالْمَوْصِلِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، وَأَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالا : حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهَ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، يَذْكُرُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ ، لا تَمْنَعُنَّ أَحَدًا طَافَ بِهَذَا الْبَيْتِ وَصَلَّى أَيَّ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ وَنَهَارٍ " .سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کرتے ہیں آپ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ” اے بنو عبدمناف! تم رات یا دن کی کسی بھی گھڑی میں اس گھر کا طواف کرنے والے کسی شخص (اور اس کے قریب) نماز ادا کرنے والے کسی بھی شخص کو منع ہرگز نہ کرنا ۔“