صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب مواقيت الصلاة - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم شطر الليل أراد نصفه باب: نماز کے اوقات کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "رات کا نصف" سے مراد اس کا آدھا حصہ ہے
حدیث نمبر: 1540
أَخْبَرَنَا الْقَطَّانُ ، بِالرَّقَّةِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَابُورَ الرُّومِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَوْلا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ مَعَ الْوُضُوءِ ، وَلأَخَّرْتُ الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ أَوْ نِصْفِ اللَّيْلِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اگر مجھے اپنی اُمت کے مشقت میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں انہیں وضو کے ہمراہ مسواک کرنے کا حکم دیتا اور عشاء کی نماز کو ایک تہائی رات تک (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) نصف رات تک مؤخر کرتا ۔“