صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب مواقيت الصلاة - ذكر وصف ارتفاع الشمس في الوقت الذي كان يصلي فيه صلى الله عليه وسلم صلاة العصر باب: نماز کے اوقات کا بیان - اس سورج کی بلندی کی حالت کا ذکر جو اس وقت تھی جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم صلاة العصر پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 1521
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ فِي حُجْرَتِهَا ، لَمْ يَظْهَرِ الْفِيءُ فِي حُجْرَتِهَا " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز ادا کر لیتے تھے جبکہ سورج (یعنی دھوپ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں ہوتی تھی، اور ان کے حجرے میں سے سایہ بلند نہیں ہوا ہوتا تھا۔