صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب الاستطابة - ذكر البيان بأن مس الماء الذي في خبر عائشة إنما هو الاستنجاء بالماء باب: استنجا (نجاست دور کرنے) کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خبر میں پانی کو چھونا استنجاء بالماء سے ہے
حدیث نمبر: 1442
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي مُعَاذٍ وَهُوَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا خَرَجَ مِنْ حَاجَتِهِ ، أَجِيءُ أَنَا وَغُلامٌ مِنَ الأَنْصَارِ ، بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ ، فِيسْتَنْجِي بِهِ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کر کے باہر تشریف لائے، تو میں اور انصار سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا برتن میں پانی رکھ کر آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ذریعے استنجا کیا۔