صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب تطهير النجاسة - ذكر الإخبار بأن النعال إذا وطئت في الأذى يطهرها تعقيب التراب إياها باب: نجاست کو پاک کرنے کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ اگر جوتوں پر نجاست لگ جائے تو مٹی سے رگڑنے سے وہ پاک ہو جاتے ہیں
حدیث نمبر: 1403
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خَلِيلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا وَطِئَ أَحَدُكُمْ بِنَعْلِهِ فِي الأَذَى ، فَإِنَّ التُّرَابَ لَهَا طَهُورٌ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب کوئی شخص اپنے جوتے کے ذریعے گندگی کو روند دے، تو مٹی اس (جوتے پر لگنے والی گندگی) کو صاف کر دیتی ہے۔