صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب تطهير النجاسة - ذكر البيان بأن النجاسة المتفشية على الأرض إذا غلب عليها الماء الطاهر حتى أزال عينها طهرها باب: نجاست کو پاک کرنے کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ زمین پر پھیلی ہوئی نجاست اگر طاہر پانی سے غالب آ جائے حتیٰ کہ اس کی موجودگی ختم ہو جائے تو وہ پاک ہو جاتی ہے
حدیث نمبر: 1400
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَالَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَثَارَ إِلَيْهِ أُنَاسٌ لِيَقَعُوا بِهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دَعُوهُ وَأَهْرِيقُوا عَلَى بَوْلِهِ دَلْوًا مِنْ مَاءٍ ، أَوْ سَجْلا مِنْ مَاءٍ ، فَإِنَّمَا بُعِثْتُمْ مُيَسِّرِينَ ، وَلَمْ تُبْعَثُوا مُعَسِّرِينَ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی مسجد میں پیشاب کرنے لگا لوگ اس کی طرف لپکے تاکہ اس کی پٹائی کریں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے کرنے دو اس کے پیشاب پر پانی کا ایک ڈول بہاد دینا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) پانی کا ایک سجل (ڈول) بہا دینا تم لوگوں کو آسانی کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے۔ تمہیں تنگی کا شکار کرنے کے لئے نہیں بھیجا گیا ہے۔