صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب تطهير النجاسة - ذكر الأمر بإهراقة الدلو من الماء على الأرض إذا أصابها بول الإنسان باب: نجاست کو پاک کرنے کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ اگر انسان کا پیشاب زمین پر لگے تو ڈول سے پانی ڈالا جائے
حدیث نمبر: 1399
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمْ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَامَ أَعْرَابِيٌّ فِي الْمَسْجِدِ فَبَالَ ، فَتَنَاوَلَهُ النَّاسُ ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دَعُوهُ ، وَأَهْرِيقُوا عَلَى بَوْلِهِ دَلْوًا مِنْ مَاءٍ ، فَإِنَّمَا بُعِثْتُمْ مُيَسِّرِينَ ، وَلَمْ تُبْعَثُوا مُعَسِّرِينَ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی مسجد میں کھڑا ہوا اس نے پیشاب کرنا شروع کیا۔ لوگ اس کی طرف بڑھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا اسے کرنے دو اس کے پیشاب پر ایک پانی کا ڈول بہا دینا تمہیں آسانی کرنے کے لئے مبعوث کیا گیا ہے۔ تنگی کرنے کے لئے نہیں بھیجا گیا ہے۔