صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب النجاسة وتطهيرها - ذكر الإباحة للمرء ترك غسل الثوب الذي أصابه بول الصبي المرضع الذي لم يطعم بعد باب: نجاست اور اس کے پاک کرنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ اس کپڑے کو نہ دھوئے جسے دودھ پینے والے بچے کا پیشاب لگے جو ابھی کھانا نہ کھاتا ہو
حدیث نمبر: 1372
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، بِحَرَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ زَيْدٍ الْخَطَّابِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، عَنْ سُفِيانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُؤْتَى بِالصِّبْيَانِ فِيحَنِّكُهُمْ ، فَأُتِيَ بِصَبِيٍّ ، فَبَالَ عَلَيْهِ ، فَأَتْبَعَهُ الْمَاءَ ، وَلَمْ يَغْسِلْهُ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بچوں کو لایا جاتا تھا۔ آپ انہیں گھٹی دیتے تھے۔ ایک بچے کو لایا گیا، تو اس نے آپ پر پیشاب کر دیا۔ آپ نے اس پر پانی چھڑک دیا اس جگہ کو دھویا نہیں۔