صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب الحيض والاستحاضة - ذكر الإخبار عن استخدام المرء المرأة الحائض في أسبابه باب: حیض اور استحاضہ کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ آدمی حائضہ عورت کو اپنے کاموں میں استعمال کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 1356
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ السُّدِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْبَهِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْجَارِيَةِ : " نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ " ، أَرَادَ أَنْ يَبْسُطَهَا ، فِيصَلِّي عَلَيْهَا ، فَقُلْتُ : إِنَّهَا حَائِضٌ ، فَقَالَ : " إِنَّ حَيْضَتَهَا لَيْسَتْ فِي يَدِهَا " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنیز سے فرمایا: مجھے جائے نماز پکڑاؤ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ یہ تھا کہ اس کو بچھا کر اس پر نماز ادا کریں میں نے عرض کی: وہ حیض کی حالت میں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا حیض اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔