صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب الحيض والاستحاضة - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذه اللفظة تفرد بها أبو حمزة وأبو حنيفة باب: حیض اور استحاضہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ لفظ ابو حمزہ اور ابو حنیفہ نے تنہا بیان کیا
حدیث نمبر: 1355
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ ، فِي عَقِبِ خَبَرِ أَبِي حَمْزَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ ، فَقَالَ : " تَدَعُ الصَّلاةَ أَيَّامَهَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ غُسْلا وَاحِدًا ، ثُمَّ تَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلاةٍ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے استحاضہ کا شکار عورت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: وہ اپنے مخصوص ایام میں نماز کو ترک کر دے گی پھر ایک ہی مرتبہ غسل کرے گی اور پھر ہر نماز کے وقت وضو کر لیا کرے گی۔