صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب الحيض والاستحاضة - ذكر وصف الدم الذي يحكم لمن وجد فيها بحكم الحائض باب: حیض اور استحاضہ کا بیان - اس خون کی حالت کا ذکر جس کے پائے جانے پر عورت کو حائض کے احکام کا پابند کیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 1348
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، وَعُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ دَمَ الْحَيْضِ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ ، فَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ فاطمہ بنت ابوجیش کو استحاضہ کی شکایت ہو گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے وہ پہچانا جاتا ہے۔ جب یہ ہو، تو تم نماز سے رک جاؤ اور جب دوسری رنگت کا مواد ہو، تو تم وضو کر کے نماز ادا کرنا شروع کر دو۔