صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب المسح على الخفين وغيرهما - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر تفرد به عمرو بن أمية الضمري باب: موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر عمرو بن امیہ ضمری نے تنہا بیان کی
حدیث نمبر: 1344
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِي مُسْلَمْ مَوْلَى زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ سَلَمْانَ الْفَارِسِيِّ ، فَرَأَى رَجُلا قَدْ أَحْدَثَ ، وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يَنْزِعَ خُفِيهِ لِلْوُضُوءِ ، فَقَالَ لَهُ سَلَمْانُ : " امْسَحْ عَلَيْهِمَا وَعَلَى عِمَامَتِكَ ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى خِمَارِهِ وَعَلَى خُفِيهِ " .ابومسلم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا۔ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو بے وضو ہوا تھا، وہ وضو کرنے کے لئے اپنے موزے اتارنے لگا تو سیدنا سلمان نے اس سے فرمایا: تم ان (موزوں) پر اور اپنے عمامے پر مسح کر لو، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی چادر اور موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔