صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب المسح على الخفين وغيرهما - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن إباحة المصطفى صلى الله عليه وسلم المسح على الخفين كان ذلك قبل أمر الله جل وعلا بغسل الرجلين في سورة المائدة باب: موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی موزوں پر مسح کی اجازت اللہ جل وعلا کے سورہ مائدہ میں پاؤں دھونے کے حکم سے پہلے تھی
حدیث نمبر: 1337
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا فِياضُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : " بَالَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفِيهِ ، فَقِيلَ لَهُ : أَتَفْعَلُ هَذَا ؟ فَقَالَ : وَمَا يَمْنَعُنِي وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ ؟ " . قَالَ إِبْرَاهِيمُ : فَكَانَ يُعْجِبُهُمْ حَدِيثُ جَرِيرٍ ، لأَنَّ إِسْلامَهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ .ہمام بن حارث بیان کرتے ہیں سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے پیشاب کرنے کے بعد وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کیا۔ ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا: کیا آپ ایسا کرتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: میں ایسا کیوں نہ کروں؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ابراہیم نخعی کہتے ہیں ان لوگوں کو سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ یہ روایت بہت پسند تھی، کیونکہ انہوں نے سورۃ مائدہ نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا (اور سورۃ مائدہ میں وضو کرتے ہوئے پاؤں دھونے کا حکم ہے)