صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب المسح على الخفين وغيرهما - ذكر الإباحة للمسافر أن يمسح على خفيه ثلاثة أيام ولياليهن باب: موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مسافر کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے موزوں پر تین دن اور ان کی راتوں تک مسح کرے
حدیث نمبر: 1332
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : " رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَمْسَحَ ثَلاثًا ، وَلَوِ اسْتَزَدْنَاهُ لَزَادَنَا " .سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رخصت دی ہے۔ (ہم سفر کے دوران) تین دن تک (موزوں پر) مسح کر سکتے ہیں اگر ہم مزید (رخصت کی درخواست کرتے) تو آپ ہمیں مزید عطا کر دیتے۔