صحیح ابن حبان
كتاب الإيمان— کتاب: ایمان کے احکام و مسائل
باب الفطرة - ذكر خبر قد يوهم عالما من الناس أنه مضاد للخبرين اللذين ذكرناهما قبل- باب: فطرت کا بیان - اس خبر کا ذکر جو بعض علماء کو یہ وہم دے سکتا ہے کہ وہ پچھلی دو خبروں کے مخالف ہے۔
حدیث نمبر: 131
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنْبَأَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَزِيدَ أَخْبَرَهُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيرَةَ ، يَقُولُ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَرَارِيِّ الْمُشْرِكِينَ ، فَقَالَ : " الِلَّهِ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کے نابالغ فوت ہو جانے والے بچوں کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے، جو انہوں نے عمل کرنا تھا ۔“