صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب جلود الميتة - ذكر البيان بأن الانتفاع بجلود الميتة بعد الدباغ جائز باب: مردار کے چمڑے کے احکام کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مردار کی کھالوں سے دباغت کے بعد نفع اٹھانا جائز ہے
حدیث نمبر: 1290
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، بِخَبَرٍ غَرِيبٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجُوزْجَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دِبَاغُ جُلُودِ الْمَيْتَةِ طَهُورُهَا " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” مردار کی کھال کی دباغت اسے پاک کر دیتی ہے ۔“