صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب الأوعية - ذكر الأمر بتخمير الإناء بالليل ولو بعود يعرض عليه باب: برتنوں کے احکام کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ رات کو برتن کو ڈھانپ دیا جائے، خواہ ایک لکڑی کو اس پر ترچھا رکھ کر
حدیث نمبر: 1270
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الِمَنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَبَنٍ وَهُوَ بِالنَّقِيعِ غَيْرِ مُخَمَّرٍ ، فَقَالَ : " أَلا خَمَّرْتَهُ وَلَوْ تَعْرِضُ عَلَيْهِ عُودًا " . قَالَ أَبُو حُمَيْدٍ : إِنَّمَا كُنَّا نُؤْمَرُ بِالأَسْقِيَةِ أَنْ تُوكَأَ لَيْلا وَبِالأَبْوَابِ أَنْ تُغْلَقَ لَيْلاً .سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں دودھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جو ڈھانپا ہوا نہیں تھا۔ آپ اس وقت ” نقیع “ (کے مقام) پر موجود تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: تم نے اسے ڈھانپ کیوں نہیں دیا۔ خواہ اس پر ایک لکڑی ہی رکھ دیتے۔ سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں برتنوں کے بارے میں اس بات کا حکم دیا گیا تھا کہ رات کے وقت ان کا منہ بند کر دیا کریں اور دروازوں کے بارے میں یہ حکم دیا تھا کہ رات کے وقت انہیں بند کر دیا کریں۔