صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب الوضوء بفضل وضوء المرأة - ذكر ترك إنكار المصطفى صلى الله عليه وسلم على من فعل هذا الفعل المزجور عنه في خبر الحكم ابن عمرو باب: عورت کے بچے ہوئے وضو کے پانی سے وضو کرنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمل پر نکیر نہیں کی جو حکیم بن عمرو کی خبر میں اس عمل سے منع کیا گیا
حدیث نمبر: 1263
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّهُ أَبْصَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ يَتَطَهَّرُونَ ، الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ ، كُلُّهُمْ يَتَطَهَّرُ مِنْهُ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کو دیکھا ہے، وہ یعنی مرد اور عورت (یعنی میاں بیوی) ایک ہی برتن سے وضو کر لیتے تھے۔ وہ سب اس سے طہارت حاصل کر لیتے تھے۔