صحیح ابن حبان
كتاب العلم— کتاب: علم کے احکام و مسائل
ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم فهو ينفق منه آناء الليل وآناء النهار أراد به فهو يتصدق به- باب: - بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان «فهو ينفق منه آناء الليل وآناء النهار» کا مطلب ہے کہ وہ اس میں سے صدقہ کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 126
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أبيه ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا حَسَدَ إِلا عَلَى اثْنَتَيْنِ : رَجُلٌ آتَاهُ الِلَّهِ هَذَا الْكِتَابَ ، فَقَامَ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، وَرَجُلٌ أَعْطَاهُ الِلَّهِ مَالا فَتَصَدَّقَ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ ، وَآنَاءَ النَّهَارِ " .سالم بن عبداللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” رشک صرف دو آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے۔ ایک وہ شخص جسےاللہ تعالیٰ نے اس کتاب (کا علم) عطا کیا ہو، اور وہ دن رات اس کے ساتھ مصروف رہتا ہو، اور ایک وہ شخص جسےاللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا ہو، اور وہ دن رات اسے صدقہ کرتا رہے ۔“