صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب المياه - ذكر الزجر عن أن يبول المرء في الماء الذي دون القلتين ومن نيته الاغتسال منه بعده باب: پانی کے احکام کا بیان - اس ممانعت کا ذکر کہ آدمی دو قلہ سے کم پانی میں پیشاب نہ کرے جب اس کی نیت اس سے غسل کرنے کی ہو
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ بِطَرَسُوسَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ الَّذِي لا يَجْرِي ، ثُمَّ يَغْتَسِلُ مِنْهُ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أُمَيَّةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ حَامِدَ بْنَ يَحْيَى ، يَقُولُ : سَمِعْتُ سُفِيانَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ أَرْبَعَةً وَنَسِيتُ وَاحِدًا ، يَعْنِي : أَرْبَعَةَ أَحَادِيثَ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” کوئی شخص ٹھہرے ہوئے پانی میں جو بہتا نہ ہو اس میں ہرگز پیشاب نہ کرے کہ پھر وہ اس میں سے غسل کر لے گا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) میں نے ابن ابوامیہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حامد بن یحیی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ میں نے سفیان کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ کہتے ہیں میں نے ابن ابوزناد کو موسیٰ بن ابوعثمان کے حوالے سے چار روایات کو نقل کرتے ہوئے سنا ہے اور ان میں سے ایک میں بھول گیا ہوں۔ ان کی مراد چار احادیث ہیں۔