صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب غسل الجمعة - ذكر خبر ثان ذهب إليه بعض أئمتنا فزعم أن غسل يوم الجمعة واجب باب: جمعہ کے دن کے غسل کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جس کی طرف ہمارے بعض ائمہ گئے اور دعویٰ کیا کہ جمعہ کا غسل واجب ہے
حدیث نمبر: 1228
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " غُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلَمْ " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جمعہ کے دن غسل کرنا ہر بالغ شخص پر لازم ہے ۔“