صحیح ابن حبان
كتاب العلم— کتاب: علم کے احکام و مسائل
ذكر وصف من أعطي القرآن والإيمان أو أعطي أحدهما دون الآخر- باب: - اس شخص کی صفت کا بیان جسے قرآن و ایمان دونوں دیے گئے ہوں یا صرف ایک۔
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَوْفًا ، يَقُولُ : سَمِعْتُ قَسَامَةَ هُوَ ابْنُ زُهِيَرٍ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَثَلُ مَنْ أُعْطِيَ الْقُرْآنَ وَالإِيمَانَ كَمَثَلِ أُتْرُجَّةٍ طَيِّبِ الطَّعْمِ ، طَيِّبِ الرِّيحِ ، وَمَثَلُ مَنْ لَمْ يُعْطَ الْقُرْآنَ ، وَلَمْ يُعْطَ الإِيمَانَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ مُرَّةِ الطَّعْمِ ، لا رِيحَ لَهَا ، وَمَثَلُ مَنْ أُعْطِيَ الإِيمَانَ ، وَلَمْ يُعْطَ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ التَّمْرَةِ طَيِّبَةِ الطَّعْمِ ، وَلا رِيحَ لَهَا ، وَمَثَلُ مَنْ أُعْطِيَ الْقُرْآنَ وَلَمْ يُعْطَ الإِيمَانَ ، كَمَثَلِ الرَّيْحَانَةِ مُرَّةِ الطَّعْمِ ، طَيِّبَةِ الرِّيحِ " .سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جس شخص کو قرآن اور ایمان دیا جائے، اس شخص کی مثال ناشپاتی کی طرح ہے، جس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے، اور خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے، اور جس شخص کو قرآن بھی نہ دیا جائے، اور ایمان بھی نہ دیا جائے اس کی مثال حنظلہ نامی بوٹی کی طرح ہوتی ہے، جس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے، اور اس کی خوشبو بھی نہیں ہوتی ۔“ جس شخص کو ایمان دیا جائے، لیکن (قرآن کا علم) نہ دیا جائے، اس کی مثال کھجور کی طرح ہے، جس کا ذائقہ اچھا ہوتا ہے، لیکن اس کی خوشبو نہیں ہوتی۔ اور جس شخص کو (قرآن کا علم دیا جائے) اور اسے ایمان نہ دیا جائے اس کی مثال ریحانہ نامی بوٹی کی طرح ہوتی ہے، جس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے، لیکن خوشبو اچھی ہوتی ہے۔