صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب أحكام الجنب - ذكر عدد النساء اللاتي كان المصطفى صلى الله عليه وسلم يطوف عليهن بغسل واحد باب: جنابت (جنبی ہونے) کے احکام کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کتنی عورتوں پر ایک غسل سے طواف کرتے تھے
حدیث نمبر: 1208
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ : " كَانَ يَدُورُ عَلَى نِسَائِهِ فِي سَاعَةٍ مِنَ اللَّيْلِ أَوِ النَّهَارِ ، وَهُنَّ إِحْدَى عَشْرَةَ " ، فَقُلْتُ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَكَانَ يُطِيقُ ذَلِكَ ؟ قَالَ : " كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُ أُعْطِيَ قُوَّةَ ثَلاثِينَ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں رات یا دن میں کسی وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تمام ازواج کے پاس تشریف لے جایا کرتے تھے ان ازواج کی تعداد گیارہ تھی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میں اتنی طاقت تھی، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بتایا ہم لوگ تو یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ آپ کو تیس (30) مردوں جتنی قوت دی گئی ہے۔