صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب أحكام الجنب - ذكر نفي دخول الملائكة الدار التي فيها الجنب باب: جنابت (جنبی ہونے) کے احکام کا بیان - اس بات کا ذکر کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جہاں جنب ہو
حدیث نمبر: 1205
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا زُرْعَةَ بْنِ عَمْرٍو ، يُحَدِّثُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ نُجَيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " لا تَدْخُلُ الَمْلائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ ، وَلا كَلْبٌ ، وَلا جُنُبٌ " .عبداللہ بن نجی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے سنا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ” فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر یا کتا یا جنبی شخص موجود ہو ۔“