صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب قدر ماء الغسل - ذكر قدر الماء الذي كان المصطفى صلى الله عليه وسلم وعائشة يغتسلان منه باب: غسل میں پانی کی مقدار کا بیان - اس مقدار پانی کا ذکر جو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور عائشہ رضی اللہ عنہا غسل کے لیے استعمال کرتے تھے
حدیث نمبر: 1202
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ حَفْصَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ كَانَتْ تَحْتَ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، وَأَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهَا ، أَنَّهَا كَانَت " تَغْتَسِلُ هِيَ ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ يَسَعُ ثَلاثَةَ أَمْدَادٍ ، أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ " .حفصہ بنت عبدالرحمن بن ابوبکر جو منذر بن زبیر کی اہلیہ ہے۔ وہ بیان کرتی ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ وہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن میں سے غسل کیا کرتے تھے جس میں تین مد کے قریب پانی آ جاتا تھا۔