صحیح ابن حبان
كتاب العلم— کتاب: علم کے احکام و مسائل
ذكر الأمر باقتناء القرآن مع تعليمه- باب: - قرآن کو حاصل کرنے اور سکھانے کے حکم کا ذکر۔
حدیث نمبر: 119
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَاقْتَنُوهُ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنَ الْمَخَاضِ فِي الْعُقُلِ " .سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” قرآن کا علم حاصل کرو اور اسے سنبھال کے رکھو۔ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے۔ یہ آدمی کے ذہن سے اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے، جتنی تیزی سے کوئی اونٹنی رسی میں سے نکلتی ہے ۔“