صحیح ابن حبان
كتاب العلم— کتاب: علم کے احکام و مسائل
ذكر الإخبار عما يجب على المرء من تعلم كتاب الله جل وعلا واتباع ما فيه عند وقوع الفتن خاصة- باب: - فتنوں کے زمانے میں خصوصاً قرآن سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ذمہ داری کا بیان۔
حدیث نمبر: 117
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَلْ بَعْدَ هَذَا الْخَيْرِ الَّذِي نَحْنُ فِيهِ مِنْ شَرٍّ نَحْذَرُهُ ؟ قَالَ : " يَا حُذَيْفَةُ عَلَيْكَ بِكِتَابِ اللَّهِ فَتَعَلَّمْهُ ، وَاتَّبِعْ مَا فِيهِ خَيْرًا لَكَ " .سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اس وقت جس بھلائی پر گامزن ہیں کیا اس کے بعد کوئی ایسی برائی بھی آئے گی جس سے بچنا چاہئے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے حذیفہ! تم پر اللہ کی کتاب کو اختیار کرنا لازم ہے ۔“ اس کا علم حاصل کرو اور اس میں تمہارے لیے جو بھلائی ہے، اس کی پیروی کرو۔