صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب الغسل - ذكر البيان بأن الغسل يجب من الإنزال وإن لم يكن التقاء الختانين موجودا باب: غسل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ انزال سے غسل واجب ہوتا ہے، چاہے ختانوں کا ملاپ موجود نہ ہو
حدیث نمبر: 1164
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ ، سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ ؟ قَالَ : " إِذَا أَنْزَلَتِ الْمَرْأَةُ ، فَلْتَغْتَسِلْ " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا جو خواب میں وہی چیز دیکھتی ہے، جو مرد دیکھتا ہے (یعنی اس خاتون کو احتلام ہو جاتا ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب عورت کو انزال ہو جائے، تو اسے غسل کرنا چاہئے۔