صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب نواقض الوضوء - ذكر إباحة ترك الوضوء من شرب الألبان كلها باب: وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ تمام دودھ پینے سے وضو ترک کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 1158
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ لَبَنًا ، ثُمَّ دَعَا بِإِنَاءٍ فَمَضْمَضَ وَقَالَ : " إِنَّ لَهُ دَسَمًا " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا پھر آپ نے برتن منگوایا اور کلی کی آپ نے ارشاد فرمایا: اس (دودھ) میں چکناہٹ ہوتی ہے۔