صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب نواقض الوضوء - ذكر البيان بأن الأمر بالوضوء مما مست النار منسوخ خلا لحم الإبل وحدها باب: وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ آگ سے متاثرہ چیز سے وضو کا حکم منسوخ ہو گیا، سوائے اونٹ کے گوشت کے
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ ؟ قَالَ : " إِنْ شِئْتَ فَتَوَضَّأْ ، وَإِنْ شِئْتَ فَلا تَتَوَضَّأْ " . قَالَ : أَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، تَوَضَّأْ مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ " . قَالَ : أُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ ؟ قَالَ : " نَعَمْ " . قَالَ : أُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الإِبِلِ ؟ قَالَ : " لا " .سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اگر تم چاہو، تو وضو کر لو اگر تم چاہو، تو وضو نہ کرو اس نے دریافت کیا: کیا میں اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں تم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرو میں نے دریافت کیا: کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں اس نے دریافت کیا: کیا میں اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کر لوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں۔