صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب نواقض الوضوء - ذكر خبر ثالث يصرح بأن الكتف الذي أكله صلى الله عليه وسلم فصلى من غير إحداث وضوء كان ذلك كتف شاة لا كتف إبل باب: وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - تیسری خبر کا ذکر جو واضح کرتی ہے کہ وہ کندھا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا اور بغیر نیا وضو کیے نماز پڑھی، وہ بکری کا کندھا تھا، نہ کہ اونٹ کا کندھا
حدیث نمبر: 1142
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ كَتِفَ شَاةٍ ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلاةِ فَصَلَّى ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ وَلَمْ يَتَمَضْمَضْ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے شانے کا گوشت کھایا اور نماز ادا کرنے کے لئے اٹھ گئے آپ نے نماز ادا کی اور ازسرنو وضو نہیں کیا اور کلی بھی نہیں کی۔