صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب نواقض الوضوء - ذكر الخبر المقتضي للفظة المختصرة التي ذكرناها باب: وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو ہمارے ذکر کردہ مختصر لفظ کے تقاضے کو ظاہر کرتی ہے
حدیث نمبر: 1135
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو عَلْقَمَةَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ الْمَدِينِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ طَعَامًا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ ، ثُمَّ صَلَّى قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ " . " ثُمَّ رَأَيْتُ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ أَكَلَ طَعَامًا مِمَّا مَسَّتْهُ النَّارُ ، ثُمَّ صَلَّى قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ " . " ثُمَّ رَأَيْتُ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ عُمَرَ أَكَلَ طَعَامًا مِمَّا مَسَّتْهُ النَّارُ ، ثُمَّ صَلَّى قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے آگ پر پکا ہوا کھانا کھایا۔ آپ نے ازسرنو وضو کرنے سے پہلے ہی نماز ادا کر لی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے آگ پر پکی ہوئی چیز کھائی پھر ازسرنو وضو کرنے سے پہلے نماز ادا کی۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے آگ پر پکی ہوئی چیز کھائی اور ازسرنو وضو نہیں کیا اور نماز ادا کر لی۔