صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب نواقض الوضوء - ذكر خبر قد يوهم غير المتبحر في صناعة العلم أن الوضوء من لحوم الإبل إذا أكلت غير واجب باب: وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو علم کی صنعت میں مہارت نہ رکھنے والے کو یہ وہم دلاتی ہے کہ اگر اونٹ کا گوشت کھایا جائے تو وضو واجب نہیں
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَضَرٍ الْخَلْقَانِيُّ ، بِمَرْوَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى قِدْرٍ ، فَانْتَشَلَ مِنْهَا عَظْمًا فَأَكَلَهُ ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : قَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ " فَأَكَلَهُ " أَرَادَ بِهِ : اللَّحْمَ الَّذِي عَلَى الْعَظْمِ لا الْعَظْمَ نَفْسَهُ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہنڈیا کے پاس سے گزرے آپ نے اس میں سے ایک ہڈی والا (گوشت) کھایا پھر آپ نے نماز ادا کی اور ازسر نو وضو نہیں کیا۔ امام ابوحاتم رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ کہنا کہ ” اسے کھا لیا ۔“ اس سے مراد ہڈی پر لگا ہوا گوشت ہے۔ ہڈی کھانا مراد نہیں ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان کہ پھر آپ نے اسے کھا لیا۔ اس سے مراد وہ گوشت جو ہڈیوں پر لگا ہوا تھا۔ ہڈی کو کھانا مراد نہیں ہے۔